وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 24 اپریل کو ریاست بھر میں یوم سیاہ کی کال دے دی

0
46

مظفرآباد آزاد کشمیر: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے 24 اپریل کو ریاست بھر میں یوم سیاہ کی کال دے دی۔ 24 اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کا کہنا تھا کہ جعلی فوجی مقابلے، کالے قوانین، جبری گمشدگیاں، اجتماعی قبریں بھارتی جبر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔ فوجی حصار میں بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر مضحکہ خیز ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بھارتی وزیر اعظم کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہو گا۔ کشمیریوں کی جدوجہد کا مقصد بھارت سے آزادی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں