پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی کا چچا چرس اسمگلنگ میں گرفتار

0
36

کراچی: پپپلز پارٹی کی رُکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو کے چچا ابراہیم سوہو چرس میں گرفتار کرلئے گئے۔ ابراہیم سوھہو کو 11 کلو چرس کے ساتھ کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابراہیم سوہو بلوچستان سے کراچی کی طرف چرس لیکر آرہا تھا، چھاپے میں ملزم کو چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم ایم پی اے ساجد جوکھیو کے وکیل شہریار ابراہیم سوہو کا والد اور سندھ بار کونسل کے ممبر غلام رسول سوہو کے بھائی اور ایم پی اے سجاول ہیر سوہو کا چچا ہے۔ ملزم کو میمن گوٹھ پولیس کی جانب سے 11 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے اور گاڑی نمبری BAU-688 کے خفیہ خانوں میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس چھپائی ہوئی تھی۔ گاڑی پر سندھ بار کونسل کا لوگو بھی آویزاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں