مرتضی وہاب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل

0
31

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے خواب میں بلی کی طرح ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں اور پیپلزپارٹی کی کارکردگی جناب نے ضمنی انتخابات میں اچھی طرح جانچ لی ہے۔ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست نے فواد چوہدری  جیسے لوگوں کا زہنی توازن خراب کردیا۔ بلدیہ کی نشست پر شکست فواد چوہدری کو خوب یاد ہوگی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں۔ پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑیں پی ٹی آئی اپنی خیر منائے۔ پی ٹی آئی کا پہلا اور آخری دور ہے۔ فواد چوہدری کا کوئی نظریہ نہیں، موصوف آج پی ٹی آئی کے لئے تو کل کسی اور جماعت کے حق میں بول رہے ہونگے۔  نااہل سرکار نے تین سال میں ہی عوام کی چینخیں نکلوا دیں۔ عوام کو آٹا، چینی، دال، گھی، تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سلیکٹڈ سرکار کی کارکردگی کا اندازہ ہوگیا۔ نااہل حکومت نے بدترین مہنگائی کرکے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا۔ عوام نااہلوں کے ٹولے اب مزید برداشت نہیں کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں