ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر جاں بحق

0
38

لاہور: ڈی ایچ اے میں رہائش پذیر ڈی آئی جی اور شاعر شارق جمال خان پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ شارق جمال خان کی لاش نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی کی اہلیہ اور اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس نے ان کی ہلاکت کی اصل وجوہات جاننے کے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شارق جمال خان کو شاعری سے بھی لگاؤ تھا اور وہ بہت اچھے شاعر تھے۔ ان کا شعری مجموعہ ‘فسانہ کون و مکاں’ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔ شارق جمال خان ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سمیت اہم سیٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں