سربراہ پاک فضائیہ کا نائیجیرین آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس

0
51

اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے طیارے کے ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سربراہ پاک فضائیہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کو صبر کے ساتھ یہ نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمارے دل رنجیدہ لواحقین کے ساتھ ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو ایک بہترین آرمی جرنیل تھے اور ان کی وفات کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے نائیجیریا کی فوج کے لئے  مرحوم لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی نمایاں خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں