مائنس ون، وفاقی وزیر پرویز خٹک نئے وزیراعظم کے مضبوط اُمیدوار کیلئے اہمیت اختیار کرگئے

0
243

کراچی (مدثر غفور) اجنبی کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک وزیراعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پارٹی کے اندر سے نئے وزیر اعظم کے مضبوط اُمیدوار ہونگے۔

ذرائع کا دعوع ہے کہ مائنس ون کی صورت میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور اگلے نئے وزیراعظم کے مضبوط اُمیدوار ہیں۔ وفاقی وزیر پرویز خٹک جوڑ توڑ کے کھلاڑی ہیں اور عدم اعتماد کے بعد مستقبل میں اگر خیبر پختون خواہ اسمبلی توڑنے کی ضرورت ہوئی تو اس میں پرویز خٹک کردار ادا کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کرکے نئے الیکشن کیلئے مدد فراہم کریں گے۔

تحریک انصاف کے اندر سے ایم این ایز بھی وزیر اعظم عمران خان کو استعفی دینے مشورہ دے رہے ہیں اور گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیر اعظم عمران سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک میں فورا نئے الیکشن چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں