وفاقی وزیر ‏احسن اقبال کا تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اسد عمر کو خط

0
39

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اسد عمر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسد عمر کو بھیجے گئے خط میں کہنا ہے کہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی ‏مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات میں آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پر گفتگو ہوگی، امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔ الوداعی اجلاس میں شرکت کے لئے دن اور وقت کا تعین کریں، بریف کریں کہ کون سے عوامی مفاد کے منصوبے آپ نے شروع کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں