عالمی طاقتیں افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، رحمان ملک

0
45

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ و چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر جو بائیڈن اور عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں امن لانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکی صدر افغانستان میں مزید خونریزی روکنے کے لئے باقاعدہ فوجیوں کے انخلا  کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کریں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلے خط میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں افغانستان میں امن لانے کے ایک نقطہ پر اتفاق نہیں کرتی ہیں تو پھر وہ طالبان کو کابل کی طرف مارچ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے اور ہر گزرنے والا دن طالبان مخالف حکومت اور افغانی عوام کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

 انہوں نے گزارش کی ہے کہ امریکی صدر افغانستان کے غم و درد کو خوشیوں میں تبدیل کرے اور آنے والی افغان نسل کو پرامن اور خوشحال زندگی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔
 انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ سفارت کار اور دیگر غیر ملکی آنے والے حالات کی خوف سے کابل چھوڑ دیں جوکہ انتہائی تشویشناک عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عملی طور پر انخلا کے لئے باقاعدہ جامع حکمت عملی کے بغیر، پڑوسی ممالک میں افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوسکتی ہے اور اسطرح دنیا  ’ظالمان‘ کے ایک نئے برانڈ کا مشاہدہ کریں گے جو دنیا میں ایک بڑی سطح پر پریشانی پیدا کر سکے گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں