سپریم کورٹ، فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر، 3 رکنی بینچ قائم

0
56

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس نے نظر ثانی کیس پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کرینگے اور جسٹس امین الدین خان جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔ وفاقی حکومت، تحریک انصاف، ایم کیو ایم نے نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2017 میں فیض آباد ٹی ایل پی کے دھرنے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔ فیصلے میں وزارت دفاع کو حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب مسلح افواج کے افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں