رومانیہ کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

0
51

اسلام آباد: رومانیہ کے سفیر نیکولا گویا نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

نیکولا گویا نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں