عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خواجہ سرا کے لئے عالمی اعزاز

0
93

کراچی: عالمی شہرت یافتہ خواجہ سرا ایکٹوسٹ کو سانٹا کلارا قبیلے کی طرف سے اورنمنٹ ایوارڈ کوائن سے نوازا گیا۔

نایاب علی کو یہ ایوارڈ سانٹا کلارا قبیلے کے لیفیٹیننٹ گورنر نارنجو نے دیا۔ سانٹا کلارا نیٹو امریکن کا قبیلہ ہے اور امریکہ کے زیر انتظام ہے۔

نایاب علی جو کہ اس وقت امریکہ میں موجود ہیں اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ نایاب علی کو اس سے پہلے 6 عالمی ایوارڈوں سے نوازا جا چکا ہے۔

نایاب علی انسانی حقوق کے میدان میں ملک پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور نایاب ملک کے پروگریسو امیج کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہیں۔ نایاب کو امریکہ کی مختلف ریاستوں کے ایک مہینے کے دورہ پر امریکی ایمبیسی پاکستان نے بھیجا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں