ٹیری مندر جلانے کے کیس میں بڑی پیش رفت اور کاروائی

0
36


کرک: ٹیری مندر جلانے کیس میں بڑی پیش رفت اور کاروائی ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی سرکل مقامی ایس ایچ او سمیت آٹھ اہکار معطل ہوگئے۔ پولیس افسران کے تبادلے بھی گئے گئے تھانہ سٹی ایس ایچ او کو تھانہ ٹیری جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ڈی ایس پی بانڈہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق پولیس افسران اور اہلکار غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ کے مطابق ٹیری مندر کیس میں 7 سرکردہ افراد سمیت 96 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں مزید افراد کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مندر مسماری میں ملوث 350 افراد کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مولانا أمان اللہ، مولانا امداداللہ، مولانامطیع اللہ، مولانا محمد حلیم اور  مولانا انور زمان شامل ہیں۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں