ڈسکہ، ضمنی الیکشن میں دو افراد کا قتل مرکزی ملزم گرفتار

0
52

سیالکوٹ: ڈسکہ ضمنی الیکشن کے پولنگ اسٹیشن گوئندکے میں دو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزمان کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے دوران علاقہ تھانہ بمبانوالہ گاؤں گوئندکے میں دو افراد ساجد اور ذیشان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او ڈسکہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ پر مشتمل ٹیموں نے مرکزی ملزم حمزہ بٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان خالد باگڑی جاوید بٹ نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق بقیہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں