کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی معطل

0
225

کراچی: شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کورنگی، لانڈھی، محمود آباد، کورنگی کراسنگ، قیوم آباد، کورنگی انڈسٹریل ایریا، مہران ٹائون اور شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔

کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی نے سپلائی معطل کرنے سے متعلق صارفین کو پیشگی اطلاع نہیں کی۔ ہفتے کی صبح 6 بجے معطل کی جانے والی سوئی گیس کی سپلائی تاحال بحال نہیں کی گئی۔ مخصوص اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی بند کرنے کی بجائے دن بھر سپلائی معطل کرنے سے صارفین کو کھانا پکانے سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں