رنجیت سنگھ کا مسجمہ توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور

0
118

لاہور: ضلع کچہری میں رنجیت سنگھ کا مسجمہ توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کے روبرو ملزم رضوان کو پیش کیا گیا اور ٹبی سٹی پولیس نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔ ملزم رضوان کے وکلاء نے جرم قابل ضمانت ہونے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی۔

وکیل ملزم نے استدعا کی کہ موقف میں کہا کہ پولیس ملزم کیخلاف تحقیقات مکمل کر  چکی ہے۔ ملزم رضوان سے مزید برآمدگی کی بھی توقع نہیں۔ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں