مسلم لیگ نواز کے وفد کی بلاول ہائوس آمد

0
54

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول ہاؤس آمد۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان مجموعی ملکی سیاسی صورت حال زیر بحث آئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ لیگ ن کے وفد کے درمیان مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں