محکمہ داخلہ سندھ کاڈبل سواری سے متعلق نیانوٹیفیکشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

0
69

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کا ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس کے بعد عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ داخلہ سندھ کے ڈبل سواری سے متعلق نئے نوٹیفکیشن پر درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔درخواست گزار صحافی عمیر علی انجم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے صحافیوں اور فورسز کی ڈبل سواری پر پابندی پر نظرثانی کاحکم دیا تھا،تاہم محکمہ داخلہ نے فورسز اور صحافیوں کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر متعلقہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی نہیں،بلکہ نئی درخواست دائرکی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق خواتین، بچے اور بزرگوں پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی، میڈیا رپورٹر، پولیس، رینجرز، سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین وغیرہ پر پابندی برقرار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں