ڈی پی او ساوتھ کا اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد، پولیس اہلکاروں کی جائز عرض معروض کے فوری حل کیلئے احکامات جاری

0
137

وانا(شھزادین وزیر) محکمہ پولیس کےقواعد وضوابط کے تحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل، جائز عرض و معروض سننے اور ان کوحل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جنوبی وزیرستان پی ایس پی خانزیب مہمند نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردلی روم میں پولیس جوانوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے جائز عرض و معروض پیش کئے جس پر ڈی پی او ساوتھ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے جمع کی گئی درخواستوں کو باری باری چیک کرکے تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کے جائز عرض و معروض اور مسائل کے حل کے لئے مناسب احکامات صادر کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ساوتھ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیس فورس کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل جاری رہتا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں