وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

0
53

پشاور: وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پشاور میں پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ نیئر بخاری نے احد خٹک کو پارٹی پرچم گلے میں پہنایا۔

اس موقع پر احد خٹک کا کہنا تھاکہ آصف زرداری سمیت تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوا۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھاکہ بلاول سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے، کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں