وانا کے بازاروں میں غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی

0
103

وانا: وانا کے مختلف بازاروں میں غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کے باعث اس سال کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں۔ وانا بازاروں میں دکانداروں کے مطابق اس سال رمضان میں خرید وفروخت میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔ دکانوں کا کرایہ جیب ہی سے ادا کرنا پڑتا ہے۔

دکاندار رسول خان، حبیب الله اور پامیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تو مہنگائی کافی زیادہ ہے تو دوسری جانب وانا بازار میں دشمندار لوگ غیر قانونی اسلحہ سمیت مقامی پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ روزہ دار خوف کے مارے بازار سودا لینے نہیں آتے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت مذکورہ غیرقانونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مکمل طور پر بے بس ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج تک مقامی پولیس نے دفعہ 302 کے ایک ملزم کو بھی نہیں پکڑا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں