نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم سلمان الوحید گرفتار

0
328

ملتان: ترجمان ملتان پولیس کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم سلمان الوحید کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ گلگشت نے مدعی کی درخواست پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے کئی طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے کے بہانے، شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم طالبات کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں