فیس ادا نہ کرنے پر معصوم طالبہ کو سزا، محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی

0
51

کراچی: علاقے ناظم آباد کے نجی اسکول میں طالبہ کو فیس ادا نہ کرنے پر ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کی سزا کے خلاف اسکول کے باہر والد کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسکول کو دستاویزات سمیت طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک اسکول انتظامیہ بچی سےفیس نہ لے۔

اس حوالے سے بچی کے والد کا موقف ہے کہ فیس باقاعدگی سے ادا کی جاتی ہے، اسکول نے اچانک اضافی فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ والد کا کہنا ہے کہ میری غلطی تھی بھی تو سزا مجھے دیتے بچی کو کیوں دی۔

اس سے متعلق اسکول کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بچی نے 2019ء سے کوئی فیس ادا نہیں کی، فیس نہ لانے پر ٹیچر نے بچی کو 15منٹ کلاس کے باہر کھڑا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں