سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان’ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

0
38

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

اعظم خان نے بیان میں کہا کہ امریکی سائفر ایک ڈرامہ تھا جو سیاسی مقاصد لے لئے رچایا گیا، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کو دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، یہ ڈرامہ پری پلان بنایا گیا تھا۔ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور تمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں