پاکستان اسٹیل مل، مذید ملازمین کو جبری نکالنے کے لیٹر تیار

0
274

کراچی (مدثر غفور) پاکستان اسٹیل ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے باوثوق زرائع کے مطابق اسٹیل مل سے مذید ملازمین کو جبری نکالنے کے لیٹر پر سائن کرلیے گئے ہیں۔ گزشتہ اتوار کے روز گیسٹ ہائوس اسٹیل ٹائون کے کمرے میں سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاح حسن، اے ڈی جی ایم انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی اور ایک تیسری شخصیت نے پورا دن کمرے میں گزار کر ملازمین کے لیٹر پر سائن کیے ہیں۔ ملازمین کے لیٹرز میں تقریبا ہزار کے قریب ورکرز اور چند آفیسرز شامل ہیں جن کو آئندہ چند روز میں جبری نکالنے کا لیٹر تھمایا جائے گا۔

یاد رہے لیبر کورٹ میں اسٹیل مل کے ملازمین کو جبری نکالنے سے روکنے کیلئے کیس زیر سماعت ہے جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ میں بھی پروموشن کیس زیر سماعت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں