اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ  کی ملاقات

0
111

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی ملاقات۔ لاقات میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، عمر ایوب اور ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار اور وزیر خزانہ پختونخواہ تیمور خان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی آئی خان ، راشکئی اکنامک زون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  چشمہ رائٹ بینک کنال اور چکدرہ ہائی وے اور ڈی آئی خان موٹر وے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی میں سی پیک کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئندہ کا لائحہ پر غور خوض کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کل چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال منصوبے پر عملدرآمد صوبے کی فوڈ سیکیورٹی کے لیے نا گزیر ہے۔

گورنر محمود خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صوبے کے جنوبی اضلاع میں لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں