الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود وزیر اعظم عمران خان لوئر دیر جلسے میں پہنچ گئے

0
70

پشاور: الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود آج لوئر دیر میں وزیر اعظم عمران احمد نیازی کی تحریک انصاف کے جلسے میں پہنچ گئے۔

آج جلسے میں شامل ہونے سے ایسا تاثر مل رہا ہے جیسے عمران خان نیازی کی خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن اسے نااہل کر کے عدم اعتماد کی ذلت سے بچا لے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان پہ جلسے میں تقریر کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگائی تھی، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیراعظم کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں