اتوار سے منگل ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

0
128

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق ‏اتوار سے منگل ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ‏مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہوگا اور ‏اتور کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، سبی میں بارش کا امکان ہے۔

‏شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ ‏کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، چترال میں بھی بارش کا امکان ہے۔

‏اتوار سے منگل تک ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل میں بھی بارش کا امکان اور ‏اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ‏سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے۔

‏لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان اور ‏بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ‏گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان جبکہ ‏پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ‏بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں