سمیش کی دھمکی دینے والے میجر جنرل عرفان ملک سُپر سِیڈ کر دیے گئے

0
1109

کراچی (مدثر غفور) ‘اجنبی’ کے مطابق پاکستان آرمی میں 12 میجر جنرلز کو ترقی دے دی گئی ہے جبکہ میجر جنرل عرفان احمد ملک کو ترقی نہ دے کر سُپر سِیڈ کیا گیا ہے۔ میجر جنرل عرفان احمد ملک وہی جنرل ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جن 12 میجر جنرلوں کو ترقی دیکر لیفٹننٹ جنرل بنایا گیا ان میں سابق ڈائریکٹر جنرل کائونٹر انٹیلیجنس ڈی جی سی آئی عرفان ملک ترقی نہیں پا سکے اسی وجہ سے انہیں سپر سیڈ کیا گیا۔

اجنبی کے مطابق ماضی قریب میں میجر جنرل عرفان ملک سیاسی جوڑ توڑ میں پیش پیش رہے اور سیاسی انجینئرنگ کرتے رہے ہیں۔

آرمی میں جب جونیئر کو ترقی دی جاتی ہے تو سینئر آفسر سُپر سیڈ ہوتا ہے پھر اس افسر کو ترقی نہیں ملتی وہ اسی پوزیشن میں ریٹائر ہوتا ہے۔ ترقی کا فیصلہ سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے، سیٹس کم ہوں اُمیدوار زیادہ ہوں تو میریٹ دیکھا جاتا ہے۔ اسٹریٹجک رول میں صرف سنیارٹی کی بنیاد پر عہدے نہیں دیے جاتے، آرمی میں ڈسپلن کا معاملہ اہم ہوتا ہے، اس لئے سینئر ریٹائرمنٹ کو ترجیح دیتے ہیں جب کے دوسرے شعبوں میں یہ عام بات ہے۔

یاد رہے دو سال قبل میجر جنرل عرفان ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو فون کر کے سمیش کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں