یوٹیلیٹی نے اشیاء خُردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

0
56

کراچی: ‏یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء خُردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ‏کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے کا اضافہ، ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ اور ‏گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

‏آلیو آئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر کا اضافہ، ‏چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ اور ‏برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر کے پیکٹ پر 50 روپے کا اضافہ جبکہ ‏ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں 49 روپے اضافہ کردیا ہے۔

‏ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں