فخر ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے نوازشریف کی قیادت میں دنیا کے جدید سستے ترین پاور پلانٹ لگائے، مفتاح اسماعیل

0
47

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما مفتاح اسماعیل کاسابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے نوازشریف کی قیادت میں دنیا کے جدید اور سستے ترین پاور پلانٹ لگائے۔ کوئلے اورایل این جی کے سستے ایندھن سے ببجلی بناکرقوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے نئے تار بچھانے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاتھاجسے پی ٹی آئی نے بند کردیا۔ اس منصوبے کا مقصد بجلی کے شعبے کی تقسیم اور ترسیل میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا تھا، پی ٹی آئی سے برداشت نہ ہوا۔ پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے یہ تمام کام روک کر بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کرکے دکھائے گی، ان شاءاللہ، پی ٹی آئی والے اپنی روایت اور کردار کے مطابق ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں۔ کارخانے زیادہ ہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں؟۔ پی ٹی آئی اپنے کرپٹ دور میں خود 8000 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹس لگانے کی کیوں کوشش کررہی تھی؟۔ کارخانے زیادہ تھے تو پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کا سی پیک طرز پر کارخانے لگانے کاکام دوہرانے کی کوشش کیوں کی تھی؟۔

پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا سامنا ہے، اسی لئے پی ٹی آئی نئے کارخانے لگانا چاہتی تھی لیکن لگا نہ سکی اور سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین خالد منصوراس بات کابذات خود ٹی وی پر اعتراف کرچکے ہیں، آپس میں فیصلہ کرلیں کون سچا کون جھوٹا ہے؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں