طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان تنہائی میں نہیں کرے گا، فواد چوہدری

0
70

اسلام آباد: خطے اور بین الاقوامی برادری سے بات چیت کریں گے۔ وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بتایا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان علاقائی طاقتوں سے مشاورت کے بعد کرے گا۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لیا ہے۔ پاکستان کا طالبان کے حوالے سے موقف بالکل واضح ہے اور ہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ علاقائی طاقتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان یہ فیصلہ تنہائی میں نہیں کرے گا بلکہ خطے اور بین الاقوامی برادری سے بات چیت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں