سربراہ پاک فضائیہ کا ایوی ایشن رائٹر اور صحافی پشپندر سنگھ چوپڑا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

0
40

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے ایوی ایشن رائٹر اور صحافی پشپندر سنگھ چوپڑا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
 
پشپندر سنگھ چوپڑا نے 03 مئی2021 کو دہلی میں 77 سال کی عمر میں کوڈ-19 وباء کے باعث وفات پائی۔  پشپندر سنگھ ایوی ایشن  کے موضوع پر لکھنے والے ایک منجھے ہوئے صحافی تھے اور پشپندر سنگھ پاک فضائیہ کے بہت بڑے مداح تھے۔

 انہوں نے1991 میں راوی رائکے اور پیٹر سٹینمین کے ہمراہ پاک فضائیہ پر ایک جامع کتاب تحریر کی اور سنی بینک مری میں پیدا ہوئے اور اپنا بچپن لاہور میں گزارا۔ سنہ 2000 میں انہوں نے پاک فضائیہ کے مہمان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے انکے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پشپندر سنگھ کے نقظہ نظر اور وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں