نیشنل پارٹی کا شٹر ڈاؤن ہڑتال انتظامیہ اور پارٹی رہنماؤں کے کے درمیان ہاتھا پائی

0
48

گوادر: نیشنل پارٹی گوادر نے منگل کے زور چائنیز ٹرالر کی غیر قانونی ٹرالنگ پانی اور بجلی بحران پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ گوادر شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جبکہ شہر میں مختلف مقامات پر ٹائر جلا کرکے سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرکون نے ٹیلی فون پر بتایا کہ مظاہرین سے مذاکرت کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گوادر اور اے سی پسنی کو بجھوایا۔ ڈی سی گوادر نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے اے سی گوادر کو ٹھپڑ مار گیا اُس کے بعد صورتحال خراب ہوگئی۔

 ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن تشدد کی اجازت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا مذاکرات کے لئے ہہلے متعدد بار پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کی کوشش کی لیکن فون بند ہونے کے باعث رابطہ نہیں ہوسکا۔ جس کے بعد انتظامی افسران کو مذاکرات کے لئے بھجوایا اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔

 عبدالکبیر زرکون نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانا اور عوام کو ازیت دینا کیسا احتجاج ہے، بات چیت کے زریعے معاملات حل کئے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں