برساتی نالے سے لڑکے کی لاش ملنے کا معاملہ

0
73

کراچی: گزشتہ روز کی بارش میں کالا بورڈ برساتی نالے سے لاش ملنے کا معاملہ۔ ملیر سعود آباد کا رہائشی 17 سالہ محمد دانیال حافظ قرآن لڑکے کی لاش کالا بوڈ برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے گزشتہ رات بارش کے بعد محمد دانیال گھر نہیں آیا اور 17سالہ محمد دانیال حافظ قرآن کی لاش کالابورڈ برساتی نالے کے پاس سے تیرتی ہوئی ملی۔

لاش کو ریسکیو اہلکار، ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی، ایس ایچ او سعودآباد نے جناح اسپتال روانہ کردیا۔

اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے ایسا بھی ہو سکتا ہے کسی نے نالے کے قریب دھکا دیا، ہو سکتا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں