سوشل میڈیا پر کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کے بعد اسٹالز سربمہر

0
47

کراچی: گزشتہ روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوڈ اسٹالز سربمہر کر دیئے ہیں۔ وڈیو میں کنڈوم کے حوالے سے پیپر پلیٹ پر قابل اعتراض تحریر موجود تھی۔  فروخت کرنے والی مشروبات کی مشہور کمپنی کے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تمام اسٹالز سربمہر کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان سی اے اے سیف اللہ کا کہنا تھا کہ کاونٹرز پر ملنے والی پیپر پلیٹس پر قابل اعتراض تحریر پرنٹ تھی۔ سی اے اے ائرپورٹ انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سیٹلائٹ ایریا میں موجود تمام مزکورہ کمپنی کاونٹرز سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں