سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں تباہی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنادیئے

0
59

باجوڑ: حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور باجوڑ پولیس کی مشترکہ کامیاب کاروائیاں۔ حساس اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کاروائیاں، تخریب کاری کے بڑے منصوبے ناکام ہوگئے۔

گزشتہ دو رو کے دوران گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار اور گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار کے ایک گھر سے  موٹر سائیکل برامد جس میں دھماکہ خیز  بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ جب کہ پاک افغان بارڈر نواپاس کے نزدیکی گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں غار سے خودکش جیکٹ برآمد ھوئی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کے دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر عیدالاضحی کے موقع پر ایک خودکش بمبار کو تیار کر رکھا تھا، اور ایک موٹر سائیکل میں خود ساختہ بارودی مواد کو فٹ کرکے عیدگاہ، میلے، سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے خلاف خودکش دھماکے کی غرض سے استعمال کرنے تھے۔ جوکہ سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ھوئے ان دو بڑے تخریبی کاری کے منصوبوں کو ناکام بناکر باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں