عمران خان کے سہانے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی عوام سے یکسر مختلف ہے، مرتضٰی وہاب

0
124

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا مہنگائی کی تشویش ناک صورتحال پر بیان میں کہا کہ عمران خان کے سہانے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی عوام سے یکسر مختلف ہے۔ فروری کے مہینہ میں مہنگائی کی شرح میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا اور فروری میں اشیائے خورد و نوش 9.4 فیصد مہنگی ہوئیں۔

غریب انسان کیلئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ وہ چیزوں کا نوٹس لینا چھوڑ دیں۔ چینی، گھی، آٹا، سبزیاں اور ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ عمران خان صرف غریبوں کی بات کرتے ہیں مگر ان کے بارے میں نہیں سوچتے۔ آج غریب انسان محسوس کرتا ہے کہ وہ بھی احساس سینٹر جاکر کھانا کھا لے ۔ وزیراعظم احساس پروگرام کا اعلان نہ کریں بلکہ غریبوں کا احساس کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں