انجمن اساتذہ (عبدالحق کیمپس) کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ہونے والے سینیٹ اجلاس کا گھیراؤ

0
148

کراچی (پریس ریلیز) انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) نے آج احتجاجی تحریک کےساتویں روز چانسلر و صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت اردو یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس جو کہ گورنر ہاؤس میں جاری تھا کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ اساتذہ کی کثیر تعداد نے کراچی پریس کلب پر جمع ہوکر گورنر ہاؤس کی جانب مارچ کیا۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری نے اساتذہ کو گونر ہاؤس جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے اساتذہ کو ان کے مطالبات گورنر ہاؤس پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

انجمن اساتذہ (عبدالحق کیمپس) کے صدر ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اساتذہ اردو یونیورسٹی کے چانسلر عارف علوی تک اپنی آواز پہنچانا چاہتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔ یونیورسٹی میں اب تک سوائے ایک وائس چانسلر کے کوئی بھی وائس چانسلر اپنی مدت پوری نہیں کرسکا۔ انھوں نے چانسلر آفس (ایوانِ صدر) , وفاقی وزارتِ تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کی ناقص کارکردگی نے اردو یونیورسٹی کو تباہی و بربادی کے کنارے پر پہنچادیا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ اساتذہ کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

سینیٹ کے بیرونی اراکین کو اردو یونیورسٹی کی فلاح و بہبود اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقیوں، تدریس و تحقیق سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انھوں نے سندھ پولیس کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو پُرامن طریقے سے اپنی بات پہنچانے کا حق نہ دینا غیر جمہوری کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں