ترجمان سندھ حکومت کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

0
28

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب شہر کے مختلف علاقوں کا کرتے ہوئے گل بھائی چورنگی روڈ کیماڑی پہنچ گئے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے روڈ کارپٹنگ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کا  انتہائی اہم علاقہ جہاں ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں۔ گزشتہ بارشوں میں یہ علاقہ خاص طور گل بھائی چورنگی شدید متاثر ہوا تھا۔ ابھی یہاں پر نئی اسٹرام واٹر ڈرین بنا دی گئی ہے تا کہ بارش کے پانی کو لیاری ندی کے طرف بھیجا جا سکے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے وعدہ کیا تھا وہ وعدہ وفا ہونے کو ہے۔ آج میں نے خود آکر یہاں دیکھا، اور آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے۔ ضلع کیماڑی میں کئی مقامات پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور پیپلزپارٹی بیانات نہیں عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں