حرم کرین حادثہ، بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد، 8 انجینئرز حادثے کے ذمے دار قرار، تین سال قید کی سزا

0
50

کراچی: سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 8 انجینئرز کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے 8 انجینئرز اور شعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی ضوابط اور زیرِ تعمیر مقامات کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔ 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 سال قبل بن لادن گروپ کی کرین مسجد الحرام کے صحن میں آندھی سے گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں