مظاہرین بڑی تعداد میں بغداد پہنچ گئے، سفارت کاروں کا تحفظ کرینگے، عراقی حکومت

0
15

کراچی: بین الاقوامی مذمت کے باوجود اسٹاک ہوم میں قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی پر ایک مرتبہ پر اسلامی دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عراق کی جانب سے سویڈش سفیر کو اپنی سرزمین سے نکال دیا گیا ہے۔ عراقی چارج ڈی افیئرز کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ عراق نے تمام سویڈش کمپنیوں کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دی ہے۔

تاہم عراقی وزارت خارجہ نے آج ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر حملے اور آگ لگائے جانے کے بعد ایسا حملہ کو دوبارہ وقوع پذیر نہیں ہونے دے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ بغداد میں سویڈن کی سلطنت کے سفارت خانے پر جو کچھ کیا گیا وہ ایک ایسا فعل ہے جس کا اعادہ نہیں کیا جا سکتا اور اس سے ملتا جلتا کوئی بھی عمل قانونی جوابدہی سے مشروط ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں