مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، آئی ایس پی آر

0
17

راولپنڈی: آرمی چیف سید عاصم منیر کی زیر صدارت 257ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی داخلی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی، علاقائی صورتحال اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا۔

اعلامیے کے مطابق عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں