ہم بہت کلیئر ہیں، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
35

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار کے مطابق ‏افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں۔ ‏پاکستان نے خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے کی کوشش کی اور ‏امن عمل آگے بڑھانے میں  پاکسان کا کردار کلیدی رہا۔ ‏افغانستان نے کیسے آگے بڑھنا ہے فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔ ‏امریکا نے افغان فوج کی تربیت پر بہت پیسے خرچ کیے ہیں اور ‏افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یاکرینگے یہ دیکھنا ہوگا۔ ‏افغانستان کے فریقین کو مل بیٹھ  کرمسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ ‏پاکستان کو اس مسئلے میں موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے اور ‏ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہے اور کرتے رہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‏افغان بارڈر پر 90 فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں اور ‏پاک افغان سرحد کی نگرانی  کیلئے ایف سی کے نئے ونگ بنا دیے گئے ہیں۔ ‏افغانستان میں تشدد بڑھا تو مہاجرین پاکستان کی طرف آسکتے ہیں اور ‏ہم نے اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف نہ استعمال ہونے دینا ہے اور نہ ایسے عناصر کو آنے دینا ہے، ‏ہم بہت کلیئر ہیں، اپنی سرزمین کسی کیخلاف  استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ‏افغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔ ‏افغانستان میں تمام دھڑے بھی جنگ سے تنگ آچکے ہیں اور ‏سب جانتے ہیں داعش، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مذید کہا ‏بھارت دنیا کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان ہے اور ‏بھارت اپنے پروپیگنڈے پر کسی کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا۔ ‏بھارت کو افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آ رہی ہے۔ ‏امریکا کو ذمہ داری سے انخلا کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں