گلشن حدید سے دو دہشت گرد گرفتار، یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی

0
70

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملیر پولیس اور وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی کی سومار جوکھیو گوٹھ، گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی۔ سندھ ریویلیوشن آرمی (ایس آر اے)  سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشتگردوں سے دو دستی بم برآمد۔

گزشتہ برس بھی SRA کیجانب سے گلشن حدید میں آزادی اسٹال پر دستی بم پھینکا گیا تھا۔ کالعدم تنظیم کیجانب سے اس سال بھی آزادی اسٹال پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ گرفتار دہشتگرد اکرم چانڈیو SRA کی جانب سے 2020 میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں سہولت کار تھا۔ گرفتار ملزم نے فروری 2020 میں جوگی موڑ پر سب انسپکٹر عامر ریاض پر حملے میں بھی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔ گرفتار دہشتگرد شیراز SRA کے بیرون ملک موجود دہشتگروں اور جیل میں قید ساتھیوں کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتا تھا۔

گرفتار دونوں دہشتگرد SRA سے تعلق رکھنے والے ملزمان جاوید منگریو، سہیل میرانی، سجاد شر، ساجد سنجرانی اور دین محمد قریشی کے قریبی ساتھی ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کا کام کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

گرفتار دہشتگرد اکرام چانڈیو اور شیراز سومرو سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں