حکومتی اتحادی جی ڈی اے نے اسٹیل ملزملازمین کو برطرف کرنے کی مذمت کردی

0
133

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے پاکستان اسٹیل ملز سے ہزاروں مزدوروں کو برطرف کرنے کی منصوبہ بندی کی مذمت کردی۔ جی ڈی اے کے ترجمان سردارعبد الرحیم  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے پاکستان میں کسی بھی مزدور کو بیروزگار دیکھنا نہیں چاہتی اور لحاظہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسٹیل ملز سے محنت کشوں  کی برطرفی کا فیصلہ کلعدم کیا جائے۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسٹیل مل ایک قومی اثاثہ یے اور ملک کی معیشت کو  مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔  پاکستان کی دفائی ضرورتوں کیلیے بھی اسٹیل مل کی اہمیت کم نہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اسٹیل مل کی پیداوار بحال کی جائے اور اسٹیل  مل  کے ملازمین کیجے ملازمین کے تمام واجبات ادا کئے جائیں۔ اپنے جاری بیان میں سردار عبد الرحیم نے مزید کہا کہ اسٹیل مل کے ملازمین کی بے دخلی کے بارے میں انتظامیہ اور وزارت کے اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل عام ہوگا جو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے۔

 انہوں نے کہا کے وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ لاکھوں نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں گے لیکن ہم سمجھتے ییں کہ اسٹیل ملز سے اداروں سے مزدوروں کو نکال کر ملازمتیں بڑھانا تو دور کی بات ہے پاکستان میں فاقہ کشی میں مزید اضافہ ہوگا۔ جی ڈی اے رہنما نے کہا کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت ہزاروں مزدور اپنی تنخواہوں کے لئے پریشان ہیں اور ان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ سردار عبد الرحیم نے کہا کہ جی ڈی اے اسٹیل مل ملازمین کے ساتھ اس جدوجھد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جی ڈی اے  بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ برطرف کئے گئے تمام مزدوروں کو بحال کرکے انہیں واجبات ادا کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں