افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے سیاسی حل کیلئے آخری حد تک کوشش کرتا رہے گا، معید یوسف

0
49

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی نے ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
 پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے سیاسی حل کیلئے آخری حد تک کوشش کرتا رہے گا، افغان حکومت اور طالبان کو افغان مسئلے کو بات چیت سے حل کرنا چاہیے۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور عالمی برادری اور پڑوسی ممالک کو ممکنہ افغان مہاجرین کی سہولت کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ عالمی برادری ممالک کو یقینی بنانا چاہئے کہ افغانستان سے مہاجرین کو پاکستان نہ آنا پڑے اور بات چیت کے لئے سازگار ماحول بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ قومی سلامتی پالیسی جلد ہی پیش کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں