عمران خان نے پنجاب سے پارٹی ٹکٹوں کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کمائے

0
78

کراچی (مدثر غفور) تحریک انصاف کے باوثوق زرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر چیئرمین عمران خان نے ایک ارب روپے سے زائد پیسے کمالیے۔ پنجاب کے مختلف حلقوں میں ٹکٹ کی ڈیمانڈ ایک کروڑ روپے سے شروع ہوکر 5 کروڑ روپے تک پہنچی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دینے کے بجائے جن 30 نئے لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ان سے پورے پیسے وصول کیے گئے ہیں تاہم پیسے وصول کرنے کے بعد پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواستوں پر 30 حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹ جاری کئے گئے ان میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کئے گئے جبکہ 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں