ڈرون پالیسی تاریخی اہمیت کا مسودہ ہے، فواد چوہدری

0
97

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ڈرون پالیسی کی منظوری کے حوالے سے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی 2003 سے ڈرون بنانے کی صلاحیت ہے۔ صرف ملٹری ڈرون بنائے جارہے تھے اور سول ڈرون نہیں بنائے جارہے تھے۔ پوری دنیا میں زراعت ڈرون پر منتقل ہورہی ہے۔ فصلوں کی مانیٹرنگ اور سپرے ڈرون پر منتقل ہوچکی ہے اور ضروی ہے کہ ڈرون کی تیاری پاکستان میں شروع کی جائے۔ ڈرون اتھارٹی بنانے کا مقصد تمام اداروں کو ایک چھت تلے لانا ہے۔ زراعت کی بہتری کیلئے ماڈرن فارمنگ پر جانا ہوگا اور زراعت کی بنیاد ٹیکنالوجی پر رکھنا ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں