اے ایس ایف پولیس کو ایئرپورٹس کے آمد’ روانگی لاؤنجز میں تعینات کرنے کا فیصلہ

0
46

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر آپریشن اور پلانز منور ظریف نے اپنے ادارے کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور افسران کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ ایک حالیہ میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایف نے احکامات دیے ہیں کہ ادارے کے تمام کیمپس کو آئندہ سے “اے ایس آئی گیریزن” کہا جائے گا۔ ایئرپورٹ پر کام کرنے والی تمام ایجنسیز بشمول کسٹم، ایف آئی اے، اے این ایف اور اسپیشل برانچ پولیس کی “غیر قانونی” سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے اے ایس ایف اہلکار آمد اور روانگی لاؤنجز میں تعینات کیے جائیں گے۔ مذکورہ اہلکار خاص طور پر ان جگہوں پر تعینات رہیں گے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں۔ اگر کوئی ایجنسی کسی مسافر کو اپنے دفتر میں لے جانا چاہے گی تو وہ اے ایس ایف پولیس اہلکار کو پہلے سے آگاہ کرے گی. اس پسنجر کے ساتھ بات چیت اور کاروائی سی سی ٹی وی کیمرے والی جگہ پہ ہی کی جا سکے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں