پاکستان اسٹیل بجلی کا نظام کے الیکٹرک کے سُپرر کیے جانے کا امکان

0
231

 کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی بجلی کا نظام کے الیکٹرک کے سُپرر کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کے 18 رکنی وفد نے ہفتہ کے روز پاکستان اسٹیل پی۔ڈی۔این گلشن حدید فیز 1 کے آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں کے الیکٹرک کے دو افسران جبکہ باقی اسٹاف ممبران شامل تھے۔ زرائع کے مطابق کے الیکٹرک کا وفد وفاقی وزارت کی جانب سے ملنے والے لیٹر کی روشنی میں دورہ کرنے آیا تھا۔ زرائع نے پاکستان اسٹیل کے بجلی کا نظام (پاور ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک) کا چارج کے الیکٹرک کو دئیے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔

کے الیکٹرک کا وفد گلشن حدید فیز1، اسٹیل ٹاؤن کے سب اسٹیشن، ڈسٹری بیوشن میں نصب تمام ٹرانسفارمر رومز،ایس ٹی، ایل ٹی سپلائی اور مختلف تنصیبات کا دورہ کرکے واپس روانہ ہوگیا۔ یاد رہے کچھ ماہ قبل پاکستان اسٹیل ملزبورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین عامر ممتاز نے بھی کے الیکٹرک کے سی ای او سے ملاقات کی تھی۔ —-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں